دعوتِ
اسلامی کے تحت 5اپریل 2022ءبروز منگل راولپنڈی شہر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں راولپنڈی میٹروپولیٹن نگران تا علاقہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اس کے بعد ذمہ داراسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے اور دینی کاموں کے حوالےسے مدنی پھول دیئے ۔
٭دوسری
جانب 2اپریل 2022ءبروز ہفتہ اسلام آباد شہر میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن
نے اسلام آباد سٹی کی زون تھری کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون تھری کی زون
تا علاقہ سطح تک کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے بیان کے بعد ڈونیشن
اور دینی کاموں کے حوالےسے مدنی پھول دیئے
نیز اچھی کارکردگی پر ذمہ داراسلامی بہنوں
کی حوصلہ افزائی بھی کیں۔
عالمی مجلس مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشوروں کا انعقاد
دینی
کاموں کی ترقی میں مشورہ کرنا اور باہمی مشاورت سے نکات طے کرکے اس کا نفاذ کرنا
بہت اہمیت کا حامل ہے اسی سلسلے میں عالمی مجلس مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا 28مارچ اور 4
اپریل 2022ء کوبذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں ملک و بیرون ملک میں مقیم اراکین نے شرکت کی
۔
مشورے
میں سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا فولواپ کیا گیا اور نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن
نے تربیت کرتے ہوئے کہا’’کہ ذمہ داریوں
اور زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہمارے بعد بھی دینی کام کو کوئی نقصان نہ ہو اس کے
لئے مکمل پلاننگ اور نعم البدل کی تیاری رکھی جائے‘‘ نیز نیو جنریشن میں دینی کام اور مختلف زبانوں میں ہفتہ
وار اجتماعات بڑھانے کے اہداف طے ہوئے ۔اراکین عالمی مجلس کی اسلامی بہنوں نے بھی
مختلف زبانیں سیکھنے کی نیتیں پیش کیں تا کہ اس کے ذریعے سے دیگر زبانوں میں دینی
کام کرنا آسان ہو جائے ۔
پاکستان کے شہر راولپنڈی میں کراچی ڈویژن ون اور
ٹو کے ساتھ آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 29مارچ 2022ء کو کراچی ڈویژن ون کے مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس
میں کراچی سٹی نگران ، کراچی ڈویژن ون
نگران ، ضلع اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے سابقہ سال کے سالانہ ڈونیشن کا فالو اپ کیا اور رواں سال ڈونیشن کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے نیز ماہ رمضان المبارک میں ہونے والے کورسز
کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی ہوا۔
٭اسی طرح پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے29مارچ2022ء کو کراچی ڈویژن ٹو کا آن لائن مدنی مشورہ لیا جس میں کراچی سٹی نگران، کراچی
ڈویژن ٹو نگران ، ضلع اور ٹاؤن نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 30 مارچ 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن
نےمقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر ڈویژن پیر کالونی کے ذیلی حلقے میں گھر
گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے انہیں اجتماع پاک میں شرکت کی نیتیں کروائیں ۔
دوسری جانب علاقہ گارڈن میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ آخر میں ڈونیشن کی ترغیب
دلاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ
ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن دیا ۔
دعوتِ اسلامی کی جانب سے23 مارچ 2022ء کو ایسٹ ڈسٹرکٹ کے ڈویژن پیر کالونی میں
علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران
عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مقامی اسلامی
بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش
کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے
ہوئے نیتیں کروائیں ۔
٭دوسری جانب سردار ٹاؤن کی ڈویژن جیکب لائن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ہفتہ
وار اجتماع میں بیان کے بعد صاحبزادی عطار سلمھاالغفار نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کی اپڈیٹ بتائی جبکہ نگران عالمی مجلس مشاورت نے ڈونیشن کی ترغیب
دلاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ڈونیشن دینے کا ذہن دیا۔ آخر میں اسلامی
بہنوں سے ملاقات و انفرادی کوشش کا سلسلہ بھی رہا۔
عالمی مجلس مشاورت اور مجلس بین الاقوامی امور کی
اسلامی بہنوں کا مشورہ
21مارچ 2022ءکو عالمی مجلس مشاورت اور مجلس بین
الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضان صحابیات
کراچی میں منعقد ہوا۔
54ڈویژن ،ڈسٹرک اور ٹاؤن ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے براہ راست جبکہ پاکستان کی صوبہ سطح اور بیرون ملک کی ملک سطح
کی 45اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی۔
اس مدنی
مشورے میں صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے کہا کہ
ذمہ داری ایک نعمت ہے وہ اسلامی بہنیں خوش
نصیب ہیں جو دعوت اسلامی کے دینی کام کرتی ہیں ۔
آخرمیں صاحبزادیِ
عطار سلمھا
الغفار نے دعا دیتے ہوئے فرمایا کہ
اس ذمہ داری کی نعمت کے زوال سے اللہ پاک ہم سب کو محفوظ فرمائے ۔ علاوہ ازیں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے کے جدول کے مدنی پھول از سر نو تیار کرکے تفصیل سے بتائے۔
اس میں تمام ذمہ دار کی شرکت کو یقینی بنانے پر کلام ہوا۔
نوٹ! سیکھنے
سیکھانے کے حلقے کا انعقاد کئی برسوں سے جاری ہے اور دعوت اسلامی کی ذمہ داران یہاں
سے سیکھ کر دوسروں کو علم دین سکھانے کے لئے تیار ہوتی ہیں اس حلقے میں فقہ،عقائد
،تنظیمی بیان اور بہت کچھ سکھایا جاتا ہے ۔ اسلامی بہنیں اس میں شرکت کے لئے اپنے
علاقے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کر سکتی ہیں۔
اسلام آباد
زون فور کی ترلائی ڈویژن میں
ماہانہ سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت 18 مارچ2022ء بروز جمعۃ المبارک نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے اسلام آباد زون فور کی ترلائی ڈویژن کے ماہانہ سیکھنے
سکھانے کے دینی حلقے میں شرکت کی جس میں پاکستان نگران مشاورت نے سنتوں
بھرابیان کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو ڈونیشن اور دینی کاموں کے حوالےسے قیمتی مدنی پھول پیش کئے نیز ذمہ داران کی حوصلہ کی جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ اختتام پر تحائف بھی تقسیم ہوئے۔
بروز جمعہ
اسلام آباد زون فور کی ترلائی ڈویژن میں شخصیات اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت 18مارچ2022ء بروز جمعہ اسلام آباد زون فور کی ترلائی ڈویژن میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے ’’دنیا و آخرت کی کامیابی ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا ۔ بعدازاں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا مختصر تعارف پیش
کرتے ہوئے راہِ خدا میں خرچ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا ۔ آخر میں پاکستان نگران مشاورت اسلامی
بہن نے آخر میں شخصیات سے ملاقات کی اور ان میں
تحائف تقسیم کئے ۔
16مارچ
2022ء کو موسمیات کراچی میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار اور نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا بعدازاں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کو اعلان کے ذریعے دینی کاموں کی اپڈیٹ دی نیز صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے دعا
فرمائی اور آخر میں اسلامی بہنوں سے
ملاقات کرتے ہوئے انہیں انفرادی کوشش کے ذریعے دینی کام کرنے کاذہن دیا۔
٭دوسری جانب صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار اور نگران عالمی
مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے موسمیات کے قریب گلشن ٹاؤن میں ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر جا کر ملاقات کی جس میں آپس کی
گفتگو میں سالانہ ڈونیشن دینے اور درس
نظامی کرنے کی نیتیں کروائیں۔
٭اسی طرح ڈسٹرکٹ
سطح پر اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر جا کر ان کی عیادت کی ۔
الحمد للہ عزوجل دعوت اسلامی
اپنے دیگر دینی کاموں کے ساتھ ساتھ غیر
مسلموں کو بھی اسلام کی دعوت پیش کرنے میں
مصروف عمل ہے یہی وجہ ہے نیکی کی دعوت کی بدولت آئے دن کتنے ہی غیر مسلم اسلام کے
دامن سے وابستہ ہورہے ہیں۔ دعوت اسلامی کی
ایک خصوصیت یہ بھی ہے اسلام کے دامن سے وابستہ ہونے والے
لوگوں کو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے روشناس کروانے کے لئے نیو مسلم کورس کرواتیں ہے اور
اس حوالے سے ایک شعبہ بنام فیضان اسلام قائم ہے۔
شعبہ فیضان اسلام کی فروری 2022ء کی کارکردگی
ملاحظہ ہوں:
شعبہ فیضان اسلام کے تحت ملک و بیرون ملک
میں فروری 2022ء میں دی گئی نیکی کی دعوت کی بدولت 3 غیر مسلم خواتین نے اسلام قبول
کیا نیز94 غیر مسلم عورتوں نے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی جبکہ 191
نیو مسلم دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہتے ہوئے مختلف دینی کاموں میں حصہ لے رہی ہے۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 10مارچ مارچ 2022 ء بروز جمعرات پاکستان کے شہرراولپنڈی میں آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان مشاورت ذمہ دار اور پاکستان سطح ادارتی و
غیر ا دارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے ’’
حوصلہ افزائی کیجئے ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ بعدازاں ماہانہ و متفرق دینی کاموں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز مختلف سوفٹ ویئر کی کارکردگی ، تقرری انٹری رپورٹ اور سالانہ ڈونیشن کارکردگی اپ ڈیٹ کرنے پر مدنی پھول دیئے ۔ اس کے علاوہ مختلف اسلامی بہنوں کے دینی کاموں سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔
عالمی
سطح پر شعبہ محبتیں بڑھاؤ کے زیر اہتمام ہونے والے دینی کاموں کا اجمالی جائزہ
نیکی
کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت دعوتِ اسلامی کا شعبہ ’’محبتیں بڑھاؤ‘‘کے زیر
اہتمام فروری 2022 ء میں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے۔
ایسی
اسلامی بہنوں جو پہلے رابطے میں تھیں مگر اب نہیں ہیں ان کی تعداد :1 ہزار 136
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:753
ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 440
مدرسۃ
المدینہ بالغات میں پڑھنے/پڑھانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:182
شارٹ
کورسز کرنے/کروانے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 326
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 452
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:400
Dawateislami