22
فروری 2022ء کو پنجاب کے صوبہ فیصل آباد میں صوبہ سطح
پر مدنی مشورے کا انعقاد ہوا اس میں ڈسٹرکٹ نگران ، کابینہ نگران اور شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
نگران
عالمی مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ’’ نرمی و درگزر‘‘ سے متعلق مدنی
پھول دیئے اور شعبہ رابطہ کے تحت تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیتے ہوئے آخر میں حوصلہ افزائی کے لئے سابقہ کارکردگی پرتحائف بھی دیئے ۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 21 فروری 2022ء بروز پیر بہاولپور شہر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا
جس میں سرکاری ڈویژن نگران و مشاورت،میٹرو پولیٹن نگران ،ضلع نگران ، کابینہ
نگران اور تنظیمی ڈویژن نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان مجلس مشاورت نگرا ن اسلامی بہن نے تربیتی بیان کیا جس میں اسلامی بہنوں کو
مختلف دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا۔ مزید کارکردگی شیڈول پر 100 ٪ عمل کرنے، ماہانہ مدنی مشورے کو مضبوط بنانے اور مسائل کے حل کے لئے تجاویز پیش کیں۔ علاوہ ازیں رمضان سالانہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی
اور تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئے، ساتھ ہی نیو علاقوں میں دینی کاموں
کا آغاز کرنے اور گلی گلی بچیوں کے مدرسۃالمدینہ کے شعبے پر نگران اسلامی بہنوں کا
تبادلہ خیال ہوا۔
٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے تحت 22 فروری 2022ء بروز منگل مظفر گڑھ میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی
بہن نے سرکاری ڈویژن ڈی جی خان میں مدنی
مشورہ لیا جس میں سرکاری ڈویژن نگران مع مشاورت ،ضلع نگران ، کابینہ نگران اور تنظیمی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کی
دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 21 فروری 2022ء کو اوکاڑہ
سٹی میں تحصیل ٹاؤن سطح کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی ڈویژن ، ساہیوال ڈسٹرکٹ پاک پتن ، ساہیوال اور
اوکاڑہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاوت اسلامی بہن نے ڈونیشن کے
حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور اس
حوالے سے ا ہداف دیئے۔ مزید سابقہ سالانہ ڈونیشن کے اہداف پر آخر میں اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں
تحائف دیئے ۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 17 فروری2022ء بروز جمعرات ملتان
شہر میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہواجس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے وہاں ڈونیشن کیسے جمع کریں اس
حوالے سے ترغیبی بیان کیا اور دینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام17 فروری 2022ء کو ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکھنے سکھانے کے ماہانہ
دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ’’چندہ کیسے جمع کریں ‘‘اس
حوالے سے شرعی اور تنظیمی تربیت نکات بتائے۔ مزیدانہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کی پابندی کرنے کاذہن
دیا۔
ملتان
شہر میں صوبہ نگران وسرکاری ڈویژن نگران اسلامی
بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے تحت 20 فروری 2022ء بروز اتوار
عالمی و پاکستان مجلس مشاورت نگران
اسلامی بہن نے ملتان شہر میں صوبہ نگران و سرکاری ڈویژن
نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا ۔
مدنی مشورے میں نیو نظام کے تحت ڈسٹرکٹ نگران کے کارکردگی شیڈول اور ڈویژن نگران کے اپڈیٹ نکات کو سمجھایا گیا نیز انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے گئے۔
ملتان
شہر میں پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورےکا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے تحت 19 فروری 2022ءبروز ہفتہ ملتان
شہر میں پاکستان مجلس مشاورت ذمہ دار و
پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی شعبہ
ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورےکا
انعقاد ہوا ۔
عالمی و پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کے مدنی مشورے میں دفتر پاکستان مجلس مشاورت آفس اسلامی
بہنوں کی ناظمہ، پاکستان سطح سافٹ ویئر ذمہ داراسلامی بہنوں نے
بھی شرکت کی۔
پاکستان مجلس مشاورت آفس کی ناظمہ نے شعبے کا مختصراً تعارف پیش کیا جبکہ سافٹ
ویئر ذمہ دار اسلامی بہن نے سافٹ ویئر کا تعارف، فوائد اور سافٹ ویئر کی
مختلف کارکردگیاں بھی بیان کیں ۔
علاوہ ازیں نیو نظام کے تحت عالمی و پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے کارکردگی شیڈول کو سمجھایا اور صوبہ سطح شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے جملہ دینی کاموں کے سوالات کے جوابات دیئے۔
مزید سابقہ دینی کاموں کی مختلف ماہانہ و متفرق کارکردگی کا تقابل
کیا۔ علاوہ ازیں فیضان ِ صحابیات و گلی گلی مدارس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اہداف کو پورا
کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 16 فروری 2022ء بروز بدھ ملتان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی
۔
پاکستان مشاورت نگران اسلامی بہن نے وہاں ’’صدقے کے فضائل‘‘ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو صدقہ و خیرات کرنے کا ذہن دیتے ہوئے راہِ خدا
عزوجل میں خرچ کرنے کے فضائل بیان کئے نیز دعوت اسلامی کے لئے ڈونیشن اکٹھے کرنے کی ترغیب بھی دلائی
جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں نگران عالمی مجلس
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مانسہرہ و ایبٹ آباد کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں مدرسۃ المدینہ ( اسلامی
بہنیں ) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے بھی شرکت کی۔
مدنی مشورے میں ایبٹ آباد میں جامعۃ المدینہ کی
ضرورت کے موضوع پر بات ہوئی اور بروقت تنظیمی طریقۂ کار کو فالو کرنے کا ذہن دیا
گیا نیز تقرریاں مکمل کرنے اور فیضانِ صحابیات کی تقرریاں مکمل کرنےکے اہداف دیئے گئے۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام16 فرور ی 2022ء کو ہزارہ ڈویژن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرابیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ماہِ رجب المرجب میں نفل روزے رکھنے اور ہفتہ وار مدنی
مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔ آخر میں
اسلامی بہنوں سے ملاقات کرکے انہیں انفرادی
کوشش سے دینی کام کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کا
اظہا کیا ۔
دعوتِ اسلامی کی جانب سے15 فروری 2022ء کو نگران
عالمی مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے مظفر آباد ڈسٹرکٹ اور کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا
جس میں مختلف اہداف دیئے گئےمثلاً تقرری
مکمل کرنا، دارالسنہ کے لئے مدنی عملہ
مکمل کروانا اور ہفتہ وار اجتماع مضبوط کرنے کےطریقۂ کار بتائے
نیز اتحاد و اتفاق سے متعلق مدنی پھول بھی
دیئے۔
٭دوسری جانب مظفر آباد میں علاقائی دورے کا
سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر مقامی اسلامی بہنو ں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کی ترغیب دلائی ۔
دعوت اسلامی کی جانب سے 14 فروری2022ء کو اسلام
آباد زون 1 - G12 میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہواجس
میں لیڈی ڈاکٹرز ، لیڈی پروفیسرز و طالبات
نے شرکت کی۔
نگر ان عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبۂ تعلیم کے تحت جو
دینی کام ہورہے ہیں اس کی پریزنٹیشن پیش کی نیز فرض علوم سیکھنے سکھانے کی ترغیب دلائی جس پر خواتین نے خود کورس کرنے کی اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ آخر میں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تحائف بھی دیئے گئے ۔
Dawateislami