دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں نگران عالمی مجلس
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مانسہرہ و ایبٹ آباد کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں مدرسۃ المدینہ ( اسلامی
بہنیں ) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے بھی شرکت کی۔
مدنی مشورے میں ایبٹ آباد میں جامعۃ المدینہ کی
ضرورت کے موضوع پر بات ہوئی اور بروقت تنظیمی طریقۂ کار کو فالو کرنے کا ذہن دیا
گیا نیز تقرریاں مکمل کرنے اور فیضانِ صحابیات کی تقرریاں مکمل کرنےکے اہداف دیئے گئے۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام16 فرور ی 2022ء کو ہزارہ ڈویژن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرابیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ماہِ رجب المرجب میں نفل روزے رکھنے اور ہفتہ وار مدنی
مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔ آخر میں
اسلامی بہنوں سے ملاقات کرکے انہیں انفرادی
کوشش سے دینی کام کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کا
اظہا کیا ۔
دعوتِ اسلامی کی جانب سے15 فروری 2022ء کو نگران
عالمی مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے مظفر آباد ڈسٹرکٹ اور کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا
جس میں مختلف اہداف دیئے گئےمثلاً تقرری
مکمل کرنا، دارالسنہ کے لئے مدنی عملہ
مکمل کروانا اور ہفتہ وار اجتماع مضبوط کرنے کےطریقۂ کار بتائے
نیز اتحاد و اتفاق سے متعلق مدنی پھول بھی
دیئے۔
٭دوسری جانب مظفر آباد میں علاقائی دورے کا
سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر گھر گھر جا کر مقامی اسلامی بہنو ں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کی ترغیب دلائی ۔
دعوت اسلامی کی جانب سے 14 فروری2022ء کو اسلام
آباد زون 1 - G12 میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہواجس
میں لیڈی ڈاکٹرز ، لیڈی پروفیسرز و طالبات
نے شرکت کی۔
نگر ان عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبۂ تعلیم کے تحت جو
دینی کام ہورہے ہیں اس کی پریزنٹیشن پیش کی نیز فرض علوم سیکھنے سکھانے کی ترغیب دلائی جس پر خواتین نے خود کورس کرنے کی اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ آخر میں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تحائف بھی دیئے گئے ۔
دعوت اسلامی کی جانب سے 14 فروری2022ء کو اسلام
آباد زون 1 ، G11 میں
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پنڈی کی
زون ، ڈویژن و کابینہ نگران نیز اسلام
آباد سٹی کی نگرانِ زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگر ان عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو تقرری کے اہداف دیئے اور ایک ذمہ دار کو اپنا
کردار کیسا پیش کرنا چاہیئے کہ ما تحت اطاعت کے لئے تیار ہو جائیں اس پر مدنی پھول
دیئے نیز ڈونیشن کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے
تحائف بھی دیئے۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کراچی کے علاقےسولجر
بازار میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنےکا ذہن بناتے
ہوئے ذکر اور دعا کروائی۔آخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی۔
دعوتِ
اسلامی کی طرف سے 10 فروری2022ء کوپاکستان
اور اورسیز فیضانِ تلاوت قراٰن کورس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن
مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس
مشاورت و مدرسۃ المدینہ (
اسلامی بہنیں )
کی عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ملک واوور سیز میں زیادہ سے زیادہ فیضان
تلاوت قراٰن کورس کروانے کی ترغیب دلاتے
ہوئے اسلامی بہنوں کو اس کے جدول سے متعلق تفصیلی نکات سمجھائے۔
ریجن
نگران اسلامی بہنوں کا کورس بنام رمضان کیسے گزاریں سے متعلق مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 12 فروری 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے
پاکستان ریجن نگران اسلامی بہنوں کا کورس
بنام ’’رمضان کیسے گزاریں ‘‘سے متعلق آن لائن مدنی مشورہ لیا جس میں اس کورس کے جدول اور طریقہ کار
پر تفصیلی سے بات چیت ہوئی نیز زیادہ سے زیادہ مقام پر یہ کورس کروایا جائے اس پر بھی غور
و فکر ہوا۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 11فروری 2022ءبروز
جمعہ صوبہ سندھ بھنبھور ڈویژن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقاد
ہوا جس میں صوبہ سندھ نگران ،
بھنبھور ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے
اسلامی بہنوں کو موجودہ نظام کے تحت دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کے
مدنی پھول دیئے۔ مزید شعبہ جات کی تقرری مکمل کرنے کے اہداف دئیے اور سالانہ
ڈونیشن کے اہداف مکمل کرنے پر بھی توجہ دلائی ۔ علاوہ ازیں دینی کاموں میں درپیش مسائل سنے اور ا ن کے حل
پیش کئے ۔
اراکین
عالمی مجلس مشاورت اور اراکین مجلس بین
الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام4 فروری 2022ء کو عالمی
مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اراکین عالمی مجلس مشاورت اور اراکین مجلس بین الاقوامی امور کی
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں اس
بات کی وضاحت کی گئی کہ کارکردگیاں وقت پر جمع کروانا، کارکردگی شیڈول چیک کرنا ۔ما
تحتوں کے ماہانہ مشوروں کا نظام مضبوط کرنا اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔
7
فروری 2022ء کو اسلامی بہنوں کے مرکز فیضان صحابیات کراچی میں عالمی مجلس اور مجلس
بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ بیرون ملک سےساوتھ افریقہ
۔موریشش۔امریکہ کینیڈا اور یورپ کے علاوہ دوسرے ممالک سےاور بیرون شھر میں مقیم۔ دیگر
اراکین نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی ۔
عالمی
مجلس کی نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئےکہا کہ اپنے ملک کی نوعیت، تہذیب
و تمدن اور ملکی قانون کی پاسداری کرتے ہوئے دینی کام کیا جائے۔ مزید ذمہ داران کا
تقررکرنے کے بارے میں یہ مدنی پھول دیا کہ اچھا بولنا یعنی قادری الکلام ہونا اہلیت
جانچنے کے لیے کافی نہیں بلکہ جس کو ذمہ داری دی ہے اس کی صلاحیتوں کی جانچ کریں
پھر ذمہ داری دیں۔ بعد ازاں شعبہ جات میں درپیش مسائل کے
باہمی مشاورت سے حل نکالے گئے۔
نوابشاہ
اور حیدرآباد
ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشوروں کا سلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے تحت 8فروری 2022ءبروز منگل کو پاکستان کے
شہر راولپنڈی سے نوابشاہ ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورےکا انعقادہوا جس میں
صوبہ سندھ نگران، نوابشاہ ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے موجودہ نظام کے تحت اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کے مدنی پھول بتائے اورشعبہ جات کی
تقرری مکمل کرنے کے اہداف دئیے۔ مزید سالانہ ڈونیشن کے اہداف مکمل کرنے پر بھی توجہ دلائی نیز دینی کاموں سے متعلق اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے
جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔
٭دوسری
جانب دعوت اسلامی کے تحت 8فروری 2022 ءبروز منگل کو پاکستان نگران اسلامی بہن
نے صوبہ سندھ حیدرآباد ڈویژن کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بھی بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیاجس
میں صوبہ سندھ نگران، حیدرآباد ڈویژن ،میٹروپولیٹن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
Dawateislami