21 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں نگران عالمی مجلس
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مانسہرہ و ایبٹ آباد کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں مدرسۃ المدینہ ( اسلامی
بہنیں ) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے بھی شرکت کی۔
مدنی مشورے میں ایبٹ آباد میں جامعۃ المدینہ کی
ضرورت کے موضوع پر بات ہوئی اور بروقت تنظیمی طریقۂ کار کو فالو کرنے کا ذہن دیا
گیا نیز تقرریاں مکمل کرنے اور فیضانِ صحابیات کی تقرریاں مکمل کرنےکے اہداف دیئے گئے۔