کوئٹہ
، قلات ، نصیر آباد اور مکران سرکاری ڈویژن
کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 26اپریل 2022ء بروز منگل کوئٹہ ، قلات ، نصیر آباد اور مکران سرکاری ڈویژن کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ نگران ، سرکاری ڈویژن نگران ، ڈسٹرکٹ اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن اہداف کو مکمل کرنے اور سابقہ سال کی ریکوری
کو پورا کرنے کی ترغیب دلائی ۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 26اپریل 2022ء بروز منگل ڈیرہ اسماعیل خان ،
بنوں اور ہزارہ سرکاری ڈویژن کا بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ نگران،
سرکاری ڈویژن نگران ، ڈسٹرکٹ اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے
ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں
باقاعدگی سے حاضری کا ذہن دیا ۔
٭
دوسری طرف دعوتِ اسلامی کے تحت 26اپریل2022ء
بروز منگل پشاور ، مالاکنڈ ، کوہاٹ اور مردان سرکاری ڈویژن کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں خیبر پختونخواہ صوبہ نگران پشاور ، مالاکنڈ ، کوہاٹ اور مردان سرکاری ڈویژن نگران ، ڈسٹرکٹ اور کابینہ نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔