اسلامی
بہنوں کے مرکز فیضان صحابیات میں عالمی
مجلس مشاورت اراکین اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے تحت 16اپریل 2022ء کو عالمی مجلس مشاورت اور شعبہ بین الاقومی امور کی
تمام اراکین اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ اسلامی بہنوں کے مرکز فیضانِ صحابیات کراچی
میں ہوا۔
بیرون
شہر اور بیرون ملک میں رہنے والی اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی، ابتدا ءً مدنی مشورے میں نگران عالمی مجلس
مشاورت اسلامی بہن نے تمام اراکین کی تربیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سرکار ﷺ کی ہر ہر ادا کو اپنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ دنیا اور آخرت کی بہتری اسی میں ہے۔
اس
مدنی مشورے میں بذریعہ آڈیو لنک نگرانِ شوری ٰ نے بھی اسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی ۔ اپنا نعم البدل تیار کرنے کے بارے میں
نکات دیئے۔ مزید فرمایاکہ اس وقت 13ہزار دو سو اسلامی بہنیں دور ہ حدیث کی طالبہ ہیں
ان سب کو دینی کاموں میں لانا ہے ۔ان کے درس نظامی سے فارغ ہونے سے پہلے ہی ان کے
پاس دینی مصروفیت ہونی چاہیے نیز اسلامی بہنوں کی کارکردگی کے نظام کو بھی سراہا ۔