محمد
بلال اسلم (درجہ سادسہ جامعۃ المدینہ فیضان
فاروق اعظم سادھوکی لاہور ،پاکستان)
فون نمبر:
03056247064
دین
اسلام اپنے ماننے والوں کو عبادت گزار بنانے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے بہترین اور
باکردار افراد بنانے کا بھی زور دیتا ہے ایک بہترین انسان جس طرح اعلی اخلاق سے مزین
ہوتا ہے اسی طرح باطنی خباثتوں سے بھی بچتا ہے انہی میں سے ایک خباثت بغض و کینہ
بھی ہے۔ احادیث کریمہ میں بغض و کینہ کی بہت مذمت بیان کی گئی ہے۔
آئیے
ہم بھی اس کے متعلق چند احادیث پڑھنے کی
سعادت حاصل کرتے ہیں :
(1) دین
ختم کر دیتا ہے: حضور ﷺ نے ارشاد
فرمایا: بغض رکھنے والوں سے بچو کیونکہ بغض
دین کو مونڈ ڈالتا ( یعنی تباہ کر دیتا ہے ) (کنز العمال، كتاب الاخلاق، قسم
الاقوال، الجزء: 3، ج 2، ص 28 ، حدیث: 5482)
(2) کینہ
پروری دوزخ میں لے جائیں گے:سرکار عالی وقار، مدینے کے تاجدار ﷺ نے فرمایا: إِنَّ النَّمِيمَةَ وَالْحِقْدَ فِي
النَّارِ لَا يَجْتَمِعَانِ فِي قَلْبِ مُسْلِمٍ بے شک چغل خوری اور کینہ پروری
جہنم میں ہیں، یہ دونوں کسی مسلمان کے دل میں جمع نہیں ہو سکتے ۔ (المعجم الأوسط،
باب العين ، من اسمہ عبد الرحمن3/301 الحديث 4653)
(3)عداوت
نہ رکھو : مدینے
کے سلطان ، رحمت عالمیان ، سرور ذیشان ﷺ نے فرمایا: لَا تُحَاسِدُوا وَلَا تُبَاغِضُوا وَلَا
تُدَابِرُوا وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا یعنی آپس میں حسد نہ کرو، آپس میں
بغض و عداوت نہ رکھو، پیٹھ پیچھے ایک دوسرے کی برائی بیان نہ کرو اللہ
عَزَّوَجَلَّ کے بندو بھائی بھائی ہو جاؤ۔ (صحيح البخاري كتاب الادب ، 4 / 117
الحديث : 6066)
(4)عرب
کی محبت ایمان ہے : محبوب
رب ﷺ کا فرمان عبرت نشان ہے: عرب کی محبت
ایمان ہے جس نے عرب سے محبت کی اُس نے مجھ
سے محبت کی اور جس نے ان سے بغض رکھا اُس نے مجھ سے بغض رکھا ۔ ( المُعْجَمُ الَّا وَسَط 20/66 الحديث 2537)
حضرت سید
نا فقیہ ابواللیث سمرقندی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں: تین اشخاص ایسے ہیں جن
کی دعا قبول نہیں کی جاتی : (پہلا) حرام کھانے والا (دوسرا) کثرت سے غیبت کرنے والا اور ( تیسرا)
وہ شخص کہ جس کے دل میں اپنے مسلمان بھائیوں کا کینہ یا حسد موجود ہو ۔ ( درة
الناصحين ص 70)
اللہ پاک ہمیں عمل
کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
Dawateislami