زین
العابدین (درجہ سادسہ جامعۃ المدینہ فیضان
فاروق اعظم سادھوکی لاہور ،پاکستان)
فون نمبر
03014457851
انسان
دل میں کسی کو بلا وجہ شرعی بوجھ جانے اس
سے دشمنی رکھے نفرت کرے اور یہ کیفیت ہمیشہ باقی رہے کینہ کہلاتا ہے۔
اس کے اسباب یہ ہیں: غصہ، بدگمانی جوا، نعمتوں کی کثرت، لڑائی جھگڑے وغیرہ۔
آیئے
ہم بھی اس کی مذمّت پر احادیث پڑھتے ہیں :
(1) ایمان
کی علامت : سید عالم نور مجسم ﷺ نے ارشاد فرمایا: انصار
سے محبت ایمان کی علامت اور ان سے بغض نفاق کی علامت ہے ۔ (صحیح البخاری کتاب الایمان باب علامت الایمان
حب الانصار حدیث نمبر 17ص3)
(2)
اللہ کی ناراضگی کا سبب : رحمت عالم نور مجسم ﷺ نے انصار کے بارے میں ارشاد فرمایا:
انصار سے محبت صرف مومن ہی کرتا ہے اور ان سے بغض منافق ہی رکھتا ہے اور جوان سے
محبت کرے اللہ عزوجل اس سے محبت فرمائے گا اور جو ان سے بغض رکھے اللہ عز و جل اسے
نا پسند فرمائے گا ۔ (جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2ص842 مترجم مدینہ العلمیہ)
(3) بغض
سے منع کرنا: مدینے
کے سلطان ، رحمتِ عالمیان، سرور ذیشان ﷺ نے فرمایا: لَا تُحَاسِدُوا وَلَا
تُبَاغِضُوا وَلَا تُدَابِرُوا وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا یعنی
آپس میں حسد نہ کرو، آپس میں بغض وعداوت نہ رکھو، پیٹھ پیچھے ایک دوسرے کی برائی بیان
نہ کرو اور اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے بندو! بھائی بھائی ہو جاؤ۔ (صحيح البخارى،
كتاب الادب ، جلد 4 ص 117 الحديث : 6066)
(4)کون
انصار سے بغض نہیں رکھتا : حضور نبی ﷺ کا فرمان عالیشان ہے جو اللہ
عزول اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ انصار سے بغض نہیں رکھتا
۔ (جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2 ص 842 مترجم المدینۃ العلمیہ)
(5)
مسلمان کے دل میں نہیں : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : بے شک چغل خوری اور
کینہ پروری جہنم میں ہے یہ دونوں کسی مسلمان کے دل میں جمع نہیں ہو سکتے ۔ ( معجم
الاوسط ج 3 ص 301 حدیث 4653 )
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں عمل کرتے ہوئے دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا
فرمائے۔ آمین
Dawateislami