25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
جڑانوالہ کابینہ میں شعبہ ڈونیشن بکس کی ذمہ
داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
Tue, 23 Nov , 2021
3 years ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 20 نومبر 2021ء کو جڑانوالہ کابینہ ڈویژن بچیکی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں جڑانوالہ
کابینہ ذمہ دار، اطراف بچیکی کابینہ دار اور ڈویژن و علاقہ شعبہ ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’خبر گیری
یعنی پوچھ گچھ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے
دینی کاموں کو کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے۔ ساتھ ساتھ مدنی مرکز کے دیئے گئے طریقے
کار کے مطابق شعبے کا کام کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ تقرریاں مکمل کرنے اور گھریلو صدقہ
بکس کی رجسٹریشن بڑھانے کی بھی ترغیب
دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔