شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز(دعوتِ اسلامی)کی زیرِنگرانی پچھلے دنوں برانچ فیضان مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسین وذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مولانا یاسر رضاعطای مدنی ،رکن مجلس مولانا عامر سلیم عطاری مدنی اورمولانا عرفان عطاری مدنی نےذمہ داران کی تربیت ورہنمائی کی نیز 12دینی کاموں کوبڑھانے کے لئے ذہن سازی کی۔

مزید تعلیمی اور ہوم کلاسز کے حوالے سےکام کا جائزہ لیا گیا جس میں مزید بہتری کیلئے مختلف نکات پر گفتگو ہوئی۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)