دعوتِ اسلامی کے تحت 31  جولائی 2021 ءبروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادکیا گیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے دعائے شفاء اجتماع کےحوالےسےاسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور اس خصوصی اجتماع کی پیشگی دعوت جلد از جلد ذیلی سطح تک عام کرنےکاذہن دیا ۔ کورس بنام ’’آیئےدینی کام سیکھیں‘‘ کرنے اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شرکت کروا کر تربیت حاصل کرنے کا ذہن دیا ۔مزید کارکردگی جدول وقت پر جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔