عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ روز راولپنڈی میٹروپولیٹن کے بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بحریہ ٹاؤن نگران اور تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی سابقہ ماہ کی کارکردگی بیان کی اور آئندہ کے اہداف دیئے نیز ذمہ داران کی لسٹ تیار کے متعلق ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔