میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 04 جون 2021ء بروز جمعہ لاہور ریجن ، گلگت بلتستان ، استور پریس کلب کے سینئر صحافیوں میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں استور پریس کلب صدر رفیع اللہآفریدی ، لطف اللہ سابق صدر یونین آف جرنلسٹ، عبدالوہاب ربانی ناصر جنرل سیکرٹری استور پریس کلب و منیجنگ ڈائیریکٹر استور نیوز ایجنسی ، سبحان سہیل ممبر پریس کلب استور بیوروچیف بول نیوز اور میڈیا سے وابستہ دیگر افراد نے شرکت کی۔

رکن لاہور ریجن عثمان عطاری نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے ساتھ دین کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف بھی کروایا۔