گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ آف سندھ ممتاز علی بروھی نے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد کا وزٹ کیا جہاں ان کی ملاقات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سے ہوئی۔

اس دوران ڈویژن ذمہ دار مولانا عابد حسین عطاری نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اپڈیٹ کیاجس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کا وشوں کو سراہا اور شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تعلیمی نظام کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار جہانزیب عطاری اور شعبہ جیل خانہ جات کے ذمہ دار محمد علی عطاری بھی موجودتھے۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)