الحمد للہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں اسلامی ایام عقیدت و احترام کے ساتھ منائے جاتے ہیں۔گزشتہ دنوں دارالمدینہ کے تحت مختلف ریجنز میں جشنِ عیدمیلادالنبیﷺ کے سلسلے میں محافلِ میلاد منعقد کی گئیں جن میں دارالمدینہ کے طلبۂ کرام نے قراءت،نعت خوانی،سنتوں بھرابیان ،کوئزاور ذہنی آزمائش کے مقابلوں میں حصہ لیا ۔

طلبۂ کرام نے نبیِ کریم ﷺ  کے بچپن کے واقعات ،آپ ﷺ کے حسنِ اخلاق  اور فضائل و کمالات جیسے موضوعات پرسنتوں بھرے بیانات کر کے اپنی محبتوں کا اظہار بھی کیا۔ (رپورٹ: محمد امین حفیظ میڈیا کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)