کراچی شہر کے
تمام برانچ ناظمین
اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
سندھ کے شہر
کراچی میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے
سالانہ اجتماع کی تیاری کے سلسلے میں شہر
کے تمام برانچ ناظمین اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے
میں نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز سیّد غلام الیاس عطاری اور صوبۂ سندھ
کے ذمہ دار مولانا تبریز عطاری مدنی نے سالانہ اجتماع کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ
لیا اور آئندہ ہونے والے اجتماع کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کے درمیان ذمہ داریاں
تقسیم کیں۔
اس موقع پر
رکنِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز مولانا یاسر عطاری مدنی اور کراچی سٹی کے
ڈویژن ذمہ دار محمد ندیم ربانی عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)