عالمی
مجلس مشاورت و مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا بذیعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 20جون 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے عالمی
مجلس مشاورت و مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ بذیعہ انٹر نیٹ کیا۔
مدنی
مشورے میں نگران عالمی مجلس مشاورت کی اسلامی بہن نے 8 آٹھ دینی کاموں پر توجہ
دلاتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان آٹھ دینی کاموں پر اپنی توجہ بڑھانی ہے، چاہے کسی شعبہ کی ذمہ دار ،ریجن نگران ،ملک
نگران ہو یا ذیلی حلقہ کی ذمہ دار ہم سب کو آٹھ دینی کام کرنے ہیں۔
اس کے ساتھ یہ بھی طے پایا کہ ہر جمعرات
کو ممکنہ صورت میں صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار سے
ان کے قیمتی وقت میں سے کچھ حصہ لیکر اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضا ن صحابیات میں
کسی ایک شعبہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو جمع کر کے تربیت حاصل کی جائے گی ۔
صا
حبزادی عطار کی براہ راست تربیت کے فوائدکو دیکھتے ہوئے ان مشوروں میں بیرون ملک کی
اسلامی بہنوں کو بھی بذریعہ انٹرنیٹ شامل کرنے کا بھی طے پایا گیا ۔