دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں پاکستان کے شہر اسلام آباد میں اہلِ ثروت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اہلِ ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک کی ابتداء اللہ عزوجل کے پاک کلام سے کی گئی جبکہ نعت خواں اسلامی بہن نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”دنیا و آخرت کی کامیابی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔