دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 05 فروری 2026ء کو انڈونیشیا کے شہر آچے بسار (Aceh Besar) کے مقامی اسلامک سینٹر میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اس روحانی تقریب میں کثیر تعداد میں مقامی افراد، تاجر برادری اور طلبہ نے شرکت کی۔

خلیفہ امیرِ اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے نماز کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا جو شخص اچھے طریقے سے وضو کرے اور خشوع و خضوع کے ساتھ دو رکعت نماز ادا کرے، اللہ پاک اس کے پچھلے گناہ معاف فرما دیتا ہے۔ انہوں نے شرکا کو نصیحت کی کہ وہ پنج وقتہ نمازوں کی پابندی کو اپنا شعار بنائیں، سنتوں پر عمل کریں اور اپنی زندگی کو آخرت کی تیاری کے لئے وقف کریں۔ انڈونیشین عاشقانِ رسول کی سہولت کے لئے نگرانِ انڈونیشیا مشاورت حاجی غلام یٰسین عطاری مدنی نے اس بیان کا مقامی زبان میں خلاصہ بھی پیش کیا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد ایاز عطاری، نگرانِ انڈونیشیا مشاورت اور دعوتِ اسلامی کے دیگر مبلغین سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔ تقریب کا اختتام درود و سلام اور عالمِ اسلام کی سربلندی کے لیے کی جانے والی خصوصی دعا پر ہوا۔