19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
آج رات مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں حاجی
عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
Thu, 22 Oct , 2020
4 years ago
(کراچی اسٹاف رپورٹر) عاشقان رسول کی دینی و اصلاحی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کے
زیر اہتمام ہر جمعرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں آج 22اکتوبر 2020ء
بروز جمعرات رات 8:30بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ
وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
مولانا عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل پر بھی براہ
راست نشر کیا جائیگا۔
تمام عاشقان رسول اپنے اپنے ڈویژن میں ہونے والے
دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں خود بھی شرکت کریں اور اپنے دوست احباب کو بھی
شرکت کی دعوت دیں۔