دعوت اسلامی کے زیراہتمام 14 اكتوبرسے 18 اكتوبر  2020ء کو یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کے مختلف علاقوں گلاسگو پولک شیلڈز ، گوون ہیل اور ڈنفرملائن (Glasgow Pollocksheilds, Govanhill and Dunfermline) میں سنتوں بھرےاجتماعات منعقد کئے گئے جن میں 101 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”تبرکات کی برکتیں“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔