فیصل آباد کے چند صحافیوں ڈاکٹر عدنان(صدر پریس کلب)، شہزاد پاشا(اسائنمنٹ ایڈیٹر)، سید تجمل حسین(کاپی ایڈیٹر)، آصف جاوید(ایف ایم ریڈیو )، محمد حمیس(این ایل ای)،محمد عمرلودھی(نیٹ ورک انجینئر)، محمد محسن(اینکر پرسن )، محمد سعید اور وقاص احمد کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آ بادآمد ہوئی۔ دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے ذمّہ داران نے ان کا استقبال کیا اور فیضانِ مدینہ کادورہ کرواتے ہوئے مختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کیا ۔ صحافیوں نے نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات بھی کی۔