دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام11 مارچ 2020ءبروز بدھ راولپنڈی شہر کے ذیلی حلقے میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان مجلسِ مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔