20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی عطیات بکس کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس مدنی عطیات بکس پاکپتن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی پیکج تقسیم کرنے اور ہر
ماہ گھریلو صدقہ بکس کی تعداد میں اضافے کے اہداف دئیے ۔اس کے علاوہ donations
میں اضافے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے ذمہ داران نے اپنے شعبے کی ترقی اور خوشحالی
کے لیے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔