دعوتِ اسلامی کی مجلس  مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 13نومبر2019ء کو برانچ فیضان عبد اللہ شاہ غازی اور فیضان بسم اللہ مسجد سول لائینز کلفٹن میں ملائشیا سے آئے ہوئے علمائے کرام کی آمد ہوئی ۔ مدرسۃ المدینہ آن لائن کے ارکینِ مجلس نے انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں اپنے شعبے سے متعلق تفصیلاً بریفنگ دیتے ہوئے انٹر نیٹ کی مدد سے بذریعۂ اسکائپ 80 سے زائد ممالک میں دین متین کی خدمت کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ علمائے کرام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور اپنے تاثرات بھی دئیے۔(رپورٹ،محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)