19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسلام آباد ریجن کی شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
Fri, 23 Apr , 2021
3 years ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام
گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن کی شعبہ مکتبۃ
المدینہ للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا زون ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح کی مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃ المدینہ کے بستے لگوانے کا
ذہن دیا نیز تقسیم رسائل و مکتبۃالمدینہ کے لئےالگ الگ تقرری کے اہداف بھی دئیے۔