دعوتِ اسلامی  کے شعبہ ’’اصلاح اعمال ‘‘کے تحت گزشتہ دنوںشمالی زون لاہور کابینہ، فیروز پور روڈ ،ڈویژن نشتر کالونی میں ماہانہ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال نمبر 2 اور 18 سے متعلق بیان کیا۔ اس تربیتی اجتماع میں 22اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور آخر میں نماز کی سنتیں اورفرض نماز کے بعد والے نوافل ادا کرنے اور اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔