دعوتِ اسلامی کی مجلس نشرواشاعت کے تحت 04 ستمبر 2019ء کو مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ لاہور میں صحافیوں کی آمد ہوئی ۔ مجلس نشرواشاعت کے ذمّہ داران نے ان کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سے صحافیوں نے ملاقات کی ۔چند کے نام یہ ہیں : *ناصر زیدی (سینئر صحافی انٹرنیشنل ڈیسک انچارج )*عمیر احمد (انگریزی اخبار ڈیلی ٹائمز) *بلال احمد( سینئر پروڈیوسر 24نیوز)۔