دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ میں "سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی" کی چند لیکچرارز اور اسٹوڈنٹ کو شعبہ تعلیم کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے حیدرآباد میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز (عبدالغفار منزل)، دارالسنہ اور فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ کروایا ۔ دوران وزٹ ان شعبوں کی ناظمات نے انہیں ان شعبہ جات کےحوالے سے بریفنگ دی اور ان سے میٹنگ کے دوران دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا بھی تعارف پیش کیا ۔آخر میں لیکچرارز اور اسٹوڈنٹ نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا ۔شخصیات نےآن لائن ہونے والے فرض علوم کورسز میں ایڈمشن لینے کی نیتیں بھی پیش کیں۔ شخصیات کو فیضان نماز کتاب اور مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔