دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ، کابینہ اور ڈویژن سطح کی شعبہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور تقرریاں مکمل کرنے پر اہداف لئے نیز جس شعبے پر ذمہ داراسلامی بہنوں کا تقررنہیں اس شعبے پر تقرر کرنے اور اس شعبے کو مضبوط کرنے پر مدنی پھول بیان کئے۔ وقت پر کارکردگیاں تیار کرنے ، میسج کے رپلائی دینے ،کمی بیشی کی وجوہات کا فالو اپ اور کاکردگی فارم درست اندازمیں فِل کروانے کے بارے میں مدنی پھول دئیے جبکہ اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ ہر ماہ پڑھنے اور اس کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کو تحائف بھی دئیے۔