دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں  کورنگی کراچی میں یاسر عطاری مرحوم کے گھر ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا جس میں مرحوم کے عزیزو اقارب سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ بعد ازاں مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور مغفرت و بلندیِ درجات کے لئے دعا بھی کی گئی۔(رپورٹ،محمد ریاض عطاری، کراچی)