دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام علاقائی دورہ زون ذمہ دار  اسلامی بہن نے 14 جولائی 2020 ء بروز منگل کو ڈیرہ اسماعیل خان زون کی ڈیرہ اسماعیل کابینہ میں علاقائی دورہ ہوا۔اس علاقائی دورے میں مبلغہ اسلامی بہن نےاحسن انداز میں مدنی کاموں کی بھر پور ترغیب دلائی اور لاک ڈاؤن کے دوران بھی مدنی کام جاری وساری رکھنے کی ترغیب دلائی۔

مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع سننے اور دلوں کی راحت سلسلہ دیکھنے اور دوسروں کو دکھانے کی بھی ترغیب دلائی گئی۔ علاقائی دورہ شعبے میں موجودہ کمزوریوں کو دور کرنےکی احسن طریقے سےتفہیم کرنے کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار علاقائی دورہ محفلِ نعت میں 26 منٹ مدنی پھول پڑھنے کے علاوہ انفرادی طور پر ٹیلی فونک نیکی کی دعوت دینے کے حوالے سےذہن سازی فرمائی۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کو سراہتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی فرمایا۔