اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ  کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے بینکرز کالونی میں علاقائی دورےکاسلسلہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔