19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ
دنوں کراچی لانڈھی کابینہ بابر مارکیٹ میں ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس
میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن اور ڈویژن نگران اسلامی بہن سمیت مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدرسۃالمدینہ بالغات
میں داخلہ لینے، دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی
ترغیب دلائی۔ آخر میں اجتماعی دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔