21 رجب المرجب, 1446 ہجری
قراٰن
و سنت کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ
رسول کی سنتوں بھری تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز سے ختم قرآن پاک کی سعادت حاصل
کرنے والے طلبائے کرام کے اعزاز کے لئے سیال موڑ سرگودھا پنجاب پاکستان میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
اس
اجتماع میں مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والے طلبائے کرام و اساتذہ اور ان کے سرپرست سمیت مقامی شخصیات نے شرکت کی۔آغاز تلاوت کلام پاک ونعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا
جبکہ نگران ڈسٹرکٹ مشاورت مولانا انصر مدنی عطاری نے بیان کیا ۔
آخر
میں مولانا انصر عطاری مدنی نے اساتذۂ کرام کے ساتھ ملکر قرآن پاک مکمل کرنے والے اسٹوڈنٹس کو مبارک باد دیتے ہوئے اسناد پیش کی۔(رپورٹ: محمد ہارون عطاری ڈویژن
ذمہ دار شعبہ ایف جی آر ایف، کانٹینٹ:رمضان رضا عطار ی)