4دسمبر2019ء بروز بدھ  دعوتِ اسلامی کے تحت ٹاؤن شپ علاقے میں ایک نئے مقام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ جنوبی لاہور زون کی نگران نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے،ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنےکی ترغیب دلائی۔