22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں PNT Society کراچی میں قائمGuardian Public School کی ایک ٹیچر کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں
کم و بیش30اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا
اور محفل ِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ فنڈ کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے
کی ترغیب دلائی۔ محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں دئیے گئے۔