دعوتِ اسلامی  کے تحت 2تا 4 جنوری 2020ء کوسُر جانی کابینہ کے ڈویژن جذبۂ مرشد میں چار مقامات پر”جنت کا راستہ“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیشں 117 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھر بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ غوروفکر کرتے ہوئے اپنے مدنی انعامات پر عمل بڑھانے ، مدنی انعامات کا نصاب یاد کرنے اور دارالسنہ میں ہونے والے 12 روزہ اصلاح اعمال کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔