19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 12نومبر 2019 ءبروز منگل کو اسلامی
بہنوں کے لئے رینجر ہیڈ کوارٹر سپر ہائی وے میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس
میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران زون اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ
میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
اور ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ فنڈ
کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔