شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت  علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خصوصی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے جہاں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری و دیگر ذمہ داران نے ملک وبیرون ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں اور دیگر متاثرین میں امدادی سامان، اشیائے خورد و نوش اور نقد رقوم کی تقسیم کاری کا سلسلہ شروع کردیا ہے وہیں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی اس نیک کام میں بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا ہے۔

اسی سلسلے میں30 اور 31 مارچ2020ء کو کراچی ریجن کی ساؤتھ سینٹرل زون نگران اسلامی بہن نے کرونا وائرس سے متاثر مستحقین کے گھروں میں جا کر رقم کی ادائیگی کی۔