22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسلام
آباد ریجن سیالکوٹ زون کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
تمام کابینہ و زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور مبلغات، ہفتہ وار
اجتماع ، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ، مدرسۃ المدینہ با لغات وغیرہ کے
اہداف دیئے نیز جن مدنی کاموں میں جو رکاوٹیں تھیں ان
کو دور کرنے کی تجاویز پیش کیں۔