19جنوری2020بروز اتوار سیالکوٹ زون کی کابینہ گجرات کامدنی مشورہ ہوا۔ عالمی مشاورت کی رکن و شعبہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کے ذریعے ذمہ دار اسلامی بہنوں  کو اطاعت و وفاداری ، عاجزی وملن ساری کے ساتھ مدنی کام کرنے کا ذہن دیا۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے پابندی سےعلاقائی دورہ کرنے کی نیت پیش کی۔ اس موقع پر عالمی مشاورت کی رکن اسلامی بہن نےروزانہ کی بنیاد پر پابندی سے علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں میں تحائف تقسیم کئے جبکہ ریجن نگران نے ماہانہ کارکردگی کی کمزوریوں پر توجہ دلاتے ہوئے درست کارکردگی فِل کرنے کے نکات بیان کئے اور مدنی کاموں میں درپیش مسائل کےممکنہ حل بھی پیش کئے۔