18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت پچھلے دنوں ٹھٹھہ
کے علاقے سرکی چوک میں کابینہ سطح شعبۂ
تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے گورنمنٹ شیرازی
اسکول ٹھٹھہ کی پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اسکول میں
ماہانہ درس رکھنے کی ترغیب دلائی نیزانہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن بھی دیا گیا۔