دعوتِ اسلامی نے دینی کاموں اور دیگردینی  احوال سے باخبر رکھنے کےلئے ایک شاندار نیوز ویب سائٹ لاؤنچ کی ہے جس کا نام ’’دعوتِ اسلامی کے شب و روز ‘‘ (News Department)رکھا گیا ہے۔ اس شعبے میں متعدد کانٹینٹ رائٹرز اپنی تحریری خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کی مدنی خبریں اس ویب سائٹ پر پورے ایک پُروسس سے گزرنے کے بعد اَپلوڈ ہوتی ہیں، صرف ماہ جولائی 2021ء میں پاکستان بھر کے مختلف شعبہ جات سے 464 مدنی خبریں وصول ہوئیں اورماہ جولائی 2021 ء میں ہی اکثر مدنی خبریں اَپلوڈ کی گئیں۔