اسلامی بہنوں کے شعبے ” شب و روز“  کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے میانوالی زون مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ زوم مدنی مشورہ لیا ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شب و روز ویب سائٹ کا تعارف پیش کرتے ہوئے ڈیلی ویب سائٹ دیکھنے کا ذہن دیا۔ ذمہ داران کو شعبہ شب و روز کے مدنی پھول سمجھائے اور مدنی خبریں بڑھانے کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے خبریں دینے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔