دعوتِ اسلامی کی مجلس شب و روز کے زیر اہتمام  8 ستمبر 2020 ء کو بذریعہ ا سکائپ پاک سطح کی شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے کراچی، ملتان اور فیصل آباد کی شب و روز ذمہ داراسلامی بہنوں کا ریجن سطح کا مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شوریٰ و کابینہ کے تربیتی نکات دئیے اور مدنی خبریں وصول و چیک کرنے کا طریقہ بتایا نیز کارکردگی فارم سمجھایا مزید یہ کہ تقرریوں کے اہداف پر توجہ دلاتے ہوئے کام کو بڑھانے کا ذہن دیا۔