22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
20اکتوبر2023ء بروز جمعہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان کے شہر راولپنڈی میں صدر ٹاؤن کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ صدر ٹاؤن، ٹاؤن سطح کی شعبہ ذمہ
داران ، یوسی ، وارڈ و ذیلی نگران اور دیگر شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ”ایثار“ کے موضوع پر
بیان کرتے ہوئے دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کا دورانِ مدنی
مشورہ کہنا تھا کہ اپنی ماتحت اسلامی
بہنوں کو فعال بنایا جائے نیز دینی کاموں کی کمزوریوں کو دور کرنے کے متعلق نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے شرکا کو مدنی پھول اور ٹیلی
تھون کے سلسلے میں جمع ہونے والے ڈونیشن کا فالو اپ لیا ۔