پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت صدر کابینہ کی ڈویژن شو  مارکیٹ میں تقریباً45 مقامات پر دعائے حاجا ت اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 2140 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ دوران اجتماع یاسَمِیعُ کا ورد کیا گیا جبکہ پریشان حالوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔ ان اجتماعات میں اوراد و وظائف کے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔