10 جنوری2020 ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ریجن صدر  کابینہ میں ایک اسلامی بہن کے گھر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی سطح کی نگران اسلامی بہن نے "اللہ کی نعمتوں کا شکر" کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔