دعوتِ اسلامی  کے تحت10 جنوری2020 ء کو دارالمدینہ راولپنڈی کی معلمہ کے گھر محفل ِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں دارالمدینہ کے اسٹاف سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔پاکستان نگران اسلامی بہن نےسنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماعات میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔